• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کے ساتھ دبئی میں ناشتہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی کپتان کی جانب سے آج ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں ایک جانب جوڑے کی بیٹی بھی بیٹھی نظر  آرہی ہے لیکن تصویر اس زاویے سے لی گئی ہے کہ وامیکا کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا۔

کوہلی نے سرخ دل ایموجی کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ روائتی حریف بھارت سے 24 کتوبر کو کھیلے گا۔

تازہ ترین