400 کلو وزنی مگرمچھ پر قابو پانا آسان کام نہیں

October 21, 2021

400 کلو وزنی مگرمچھ پر قابو پانا آسان کام نہیں ہے، مگر آسٹریلیا کے ایک پارک میں کچھ جانبازوں نے مل کر اس خطرناک مگرمچھ پر قابو پالیا۔

جانبازوں کی جانب سے مگرمچھ پر قابو پانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگر مچھ کے ارادے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہے اور وہ مسلسل شکاریوں کے ہاتھ سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کررہا ہے، مگر ان جانبازوں کی ہمت کو بھی داد دینا پڑے گی جو بڑی جدوجہد کے بعد اس بھاری بھرکم مگرمچھ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔