جاپان میں گالفرز کے لیے’ہول ان ون‘ انشورنس پالیسی

October 21, 2021

گالف کے کسی پلیئر کے لیے ایک ہٹ میںایک ہول کرنا بڑی کامیابی ہوسکتی ہے لیکن جاپان میں یہ لکی شارٹ بہت ہی مہنگی سلیبریشن کا سبب بن سکتی ہے، جس کے باعث اب انشورنس کرنے والوں نے ’ہول ان ون‘ انشورنس پالیسیاں بیچنا شروع کردی ہیں تاکہ اس قسم کے رسک کے اخراجات کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

اوسط درجے کے گالفرز کی ساڑھے 12 ہزار ہٹس میں سے ایک ہٹ کے اے ہول ان ون کا امکان ہوتا ہے، جبکہ پیشہ ور گالف کھلاڑیوں میں یہ اوسط ڈھائی ہزار ہٹس پر ایک ہوتا ہے۔

اس صورتحال کے باعث اب بہت سے جاپانی گالفرز نے مذکورہ بالا انشورنس پالیسی کی خریداری شروع کردی ہے، کیونکہ ایسے ہٹر کو اپنے لکی شارٹ کے بعد سلیبریٹی پارٹی پر لگ بھگ 10 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے جو کہ بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا اب جاپان میں یہ انشورنس پالیسی ایسے گالفرز میں عام ہے۔