راولپنڈی، ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی

October 22, 2021

راولپنڈی (آئی ا ین پی)راولپنڈی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آرکے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر ہاسٹل میں نوکری کا اشتہار دیا تھا۔