ایم ڈی اے کا مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

October 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن۔انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے غوث الاعظم روڈ نزد الفلاح کالونی عابد حسین کی غیر قانونی چاردیواری،غوث الاعظم روڈ نزد حنظلہ چوک محمد زبیر کی غیر قانونی چاردیواری،غوث الاعظم روڈ نزد سعود چوک محمد مختیار کی غیر قانونی دوکان اور ملتان پبلک سکول روڈ پر ملک محمد منیر کی 04عدد غیر قانونی دوکانات کو گرا دیا گیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،پولیس نفری،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔