• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فوج کا دھاوا، فلسطینی طلبہ کی یادگار مسمار

---فوٹوز بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹوز بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

مقبوضہ مغربی کنارے کی برزیت یونیورسٹی میں اسرائیلی فورسز نے حملہ کر کے کم از کم 38 فلسطینی طلبہ کی یاد میں قائم یادگار مسمار کر دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ طلبہ اسرائیلی فورسز یا آبادکاروں کے ہاتھوں شہید کیے گئے تھے، طلبہ کی یادگار کی جگہ ایک پودا لگا دیا گیا ہے۔

برزیت یونیورسٹی کے طلبہ کے مطابق یہ کارروائی جامعہ میں فلسطینی شناخت اور اجتماعی اظہار کو دبانے کی وسیع مہم کا حصہ ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بار بار چھاپوں، دھمکیوں اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کا سامنا ہے جبکہ جنوری میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں ہونے والے احتجاج سے قبل بھی طلبہ کو محدود کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید