امریکا تائیوان کے معاملے پر احتیاط سے کام لے: چین

October 22, 2021

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو تائیوان کے معاملے پر احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کے تائیوان کا دفاع کرنے کے بیان پر چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین کے پاس بنیادی مفادات پر سمجھوتہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کی تائیوان میں مداخلت پر تائیوان کا دفاع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے تائیوان پر حملہ کرنے کی صورت میں امریکا اس کا دفاع کرے گا۔

جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکومت پر تائیوان کے دفاع کی ذمے داری عائد ہوتی ہے، امریکا نے بنیادی طور پر ہتھیاروں کی فراہمی میں تائیوان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔