کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

October 22, 2021


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنادی ہے۔

عثمان بزدار کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ حضور پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق ملک میں امن و امان کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔