نئی قانون سازی ٹک ٹاکرز کیخلاف سازش ہے‘ میاں عتیق

October 23, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایم کیو ایم کے سینیٹر (ر) میاں محمد عتیق نے الزام لگایا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی صرف ایک وفاقی وزیر کی فیملی کو فائدہ پہنچانے کیلئے لگائی گئی ہے جو کہ پاکستانی نوجوانوں کے خلاف سازش ہے۔ آج سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے، قانونی طور پر ملک میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن آج بھی اوپن ہے، پی ٹی اے عدالت میں پابندی کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہا ہے۔ نئی قانون سازی ٹک ٹاکرز کیخلاف گہری سازش ہے‘ قانون موجود ہے، صرف اس کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے۔ آل پاکستان ٹک ٹاکرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دنیا کے پہلے پاکستانی ڈیجیٹل سینیٹر ہونے کے دعویدار میاں عتیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف ایک ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی بہت بڑا تضاد ہے۔