پی سی ایس آئی آر، 20سال بعد گریڈ بیس کے افسران کی تعداد مکمل

October 23, 2021

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) میں پچھلے 20سال میں پہلی مرتبہ گریڈ 20 کے افسران کی تعداد مکمل ہو گئی ۔ یہ تعداد گزشتہ روز چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کی طرف سے گریڈ 19کے 25ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل افسران کی گریڈ 20میں ترقی کی منظوری دینے کے بعد پوری ہوئی ،اس طرح اب گریڈ 20کے افسران کی تعداد 30ہو گئی ہے۔ گریڈ 20کے افسران نہ ہونے کی وجہ سے ممبران کونسل اور ڈائریکٹر جنرل بھی گریڈ بیس کی بجائے انیس کے کام کر رہے تھے ۔ موجودہ چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی کے چارج لینے کے بعد گریڈ ایک تا سولہ تک کے 407ملازمین کو نومبر 2020میں اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی تھی ۔