و فاق المد ارس کی مجلس عاملہ کے ار کان کا اعلان

October 23, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نومنتخب صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اگلے پانچ سال کے لیے مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کر دیا۔ 29رکنی مجلس عاملہ کے اراکین میں مولانا ظہور احمد علوی ،مولانا حافظ فضل الرحیم ،مولانا محمد حنیف جالندھری ،مولانا مفتی محمد طیب، مولانا ارشاد احمد،مولانا زبیراحمد صدیقی،مولانا مفتی محمد طاہر مسعود،مولانا قاری محمد یاسین ، مولانا قاری احمد میاں تھانوی،مولانا اشرف علی،مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ،مولانا عبیداللہ خالد،مولانا سید سلیمان بنوری ،مولانا مفتی محمد خالد، مولاناقاری عبدالرشید،مولانا امداد اللہ ،مولانا عبدالستار،مولانا انوارالحق ،مولانا حسین احمد ،مولانا مفتی مختارالدین شاہ ،مولانا محمد انور ،مولانا قاری محمد طاہر،مولاناحسن جان، مولانا عبدالبصیر شاہ ، مولانا مفتی صلاح الدین ،مولانا عبدالحنان ،مولانا عبدالستارشاہ ،مولانا سعید یوسف اورمولانا قاضی نثار احمدشامل ہیں۔