حضورؐ کی آمد سے جاہلیت کے دور کا خاتمہ ہوگیا، خواجہ ندیم مدنی

October 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن جامع مسجد رضوان مجاہد عطاری اور اویس عطاری اندرون شہر کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفی ﷺ منعقد ہوا جس کی صدارت ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک ملتان خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے کی۔ مہمان خصوصی ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ملک عامر علی وینس تھے ۔ خواجہ ندیم مدنی صدیقی نے خطان کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی آمد سے جاہلیت کے دور کا خاتمہ ہوگیا۔ نگران شوریٰ ملتان راشد عطاری نے کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم معاشرے میں تبدیلی لاسکتے ہیں ۔