عوام کا معیازندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے،عبدالکریم خان

October 23, 2021

پشاور(لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان نے کہاہے کہ چترال شاہ سلیم اور ارندوبارڈرسٹیشن پاکستان کے وسطی ایشیائی ریاستوں کے نزدیک ترین اور پرامن روٹ ہیں اور اس سے پاک افغان باہمی تجارت اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت بڑھنے کے ساتھ روزگار کے مواقع میسر ہوجائینگے جس کا افتتاح چوتھی چترال اکنامک ڈیویلپمنٹ 12اور13نومبرکو منعقدہ دوروزہ کانفرنس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کرینگے۔ کانفرنس میں چترال سپیشل اکنامک زون گہریت ،چترال چیمبرآف کامرس ونیشنل بنک بلڈنگ کاسنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ متعدد منصوبوں کا افتتاح بھی وزیراعلیٰ کرینگے ، ا ن خیالات کا اظہار عبدالکریم خان نے چوتھی چترال اکنامک ڈیویلپمنٹ کانفرنس کے انتظامات کو ختمی شکل دینے کو خیبرپختونخوا بورڈآف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈآفس میں منعقد ہ اجلاس میں کیا جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، کے پی بی اوآئی ٹی ڈائریکٹر فخرعالم ،ٹی ڈیپ کے ڈائریکٹر سبزعلی واسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدزاہدخٹک،ڈاکٹر طارق شاہ لائیوسٹاک ،ڈاکٹر اعجاز اخترزراعت ،اسدالرحمان مائن اینڈ منرل، ڈپٹی چیف منیجر سٹیٹ بنک رحمان علی واسسٹنٹ چیف منیجرعبداللہ آفریدی، کے پی ازمک کے عادل صلاح الدین، بنک آف خیبر کے اسد کاکاخیل، بلال آفریدی کے پی ٹیوٹا،سجاد حمید ٹورازم، ذیشان درانی زرعی بنک، محمدسلیم، اور عتیق الرحمان ایس آئی ڈی بی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ معاون خصوصی عبدالکریم خان نے کہاکہ صوبے کی معاشی ترقی ا ورسرمایہ کاری کے لئے تمام محکمے پرعزم ہے ، عوام کے معیازندگی بلند کرنے اور معاشی سرگرمیوں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی معاشی وصنعتی ترقی چترال سپیشل اکنامک زون، ارندووشاہ سلیم باڈرسٹیشن کی فعالیت ، ہائیڈل، زراعت، ٹورازم، مائن اینڈ منرل سمیت روڈانفراسٹریکچرکی تعمیر شروع کردی ہیں, چترال کی معاشی وصنعتی ترقی کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کردی اور وزیراعلیٰ ترقیاتی کام اور سپیشل اکنامک زون کا افتتاح کرے گا ۔ اجلاس کے آخر میں سرتاج احمد خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان اور تمام محکموں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہاہے۔