اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے الزام کی تردید کردی

October 23, 2021

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بناتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے نے این سی بی کی جانب سے لگائے گئے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے الزام کی تردید کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اننیا پانڈےاور آریان خان قریبی خاندانی دوست ہیں اور ایک دوسرے کو بچپن سے ہی جانتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ چیٹس میں ابھی اور فنکاروں اور ان کے بچوں کے نام بھی ہیں اور ان سے بھی پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ این سی بی نے گزشتہ روز اننیا پانڈے کو دوسری جبکہ آج تیسری بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ 26 اکتوبر کو آریان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔