• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: خاتون نے شوہر کو قتل کر کے باتھ روم میں دفن کر دیا، 45 دن بعد راز فاش

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک خاتون کو اپنے شوہر کے مبینہ قتل اور لاش گھر کے باتھ روم میں دفن کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمہ کا شوہر سریندر شرما گزشتہ 45 دن سے لاپتہ تھا، ملزمہ ہی نے اپنے شوہر کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی، تفتیش کے دوران ملزمہ روبی پولیس کے ساتھ شوہر کی تلاش کا ڈرامہ کرتی رہی اور اہلِ محلہ کے سامنے غم زدہ ہونے کا تاثر بھی دیتی رہی۔

پولیس کو اس وقت اہم پیش رفت ملی جب مقتول کے بھائی نے روبی کے بیانات پر شُبہ ظاہر کیا۔

ملزمہ سے کی گئی سخت پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے مزدوروں کی مدد سے باتھ روم کا فرش توڑا اور اس کے نیچے سے سریندر شرما کی لاش برآمد کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ قتل اور لاش چھپانے میں کوئی اور شخص بھی ملوث تھا یا نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید