بختاور بھٹو نے نانی کی برسی پر’تین نسلوں‘ کی تصویر شیئر کردی

October 23, 2021

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے نانی بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر ایک یادگار تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنائی ہے۔

انہوں نے ماضی میں اپنی، نانی بیگم نصرت بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے ’تین نسلیں ایک تصویر میں‘ تحریر کیا تھا۔


آج بختاور بھٹو نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر یہ تصویر دوبارہ شیئر کی۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اوّل مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو 23 اکتوبر 2011 کو 82 سال کی عمر میں دار فانی سے رحلت فرما گئیں تھیں۔