• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو نے بیٹے کےNICU میں ہونے کی وجہ بتادی

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بچے کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ پہلے ہوئی ہے جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیشِ نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

بختاور بھٹو نے کہا کہ  بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے  10 اکتوبر کو دنیا میں آکر  ہم سب کو حیران کردیا۔

بختاور بھٹو نے کہا کہ بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے،  اسے اپنی دعاؤں میں رکھیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش 10 اکتوبر کو ہوئی ہے۔ آصف علی زرداری نانا، بلاول بھٹو ماموں اور آصفہ بھٹو خالہ بن گئیں۔

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

تازہ ترین