ارجن کپور کا ملائکہ اروڑا سے منفرد انداز میں اظہار محبت

October 24, 2021

ممبئی (آئی این پی)بولی وڈ کے نامور اداکار ارجن کپور نے اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا سے ایک منفردانداز میں محبت کا اظہا کیا ہے۔اداکار ارجن کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ملائیکہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکار ارجن کپور نے ملائکہ اروڑا کے لئے لکھا ہے کہ چاہے کوئی بھی دن ہو میں تمہیں ہمیشہ ایسے ہی ہنستا مسکراتا ہوا دیکھا چاہتا ہوں۔ارجن کپور نے مزید کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ یہ سال تمھارے کے لئے سب سے زیادہ خوشیوں والا سال ثابت ہو۔خیال رہے کہ اداکار ارجن کپور نے یہ پوسٹ ملائکہ اروڑا کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے شیئر کی ہے۔اداکارہ و ماڈل ملائکہ 48ویں برس کی ہوگئی ہیں، اس موقع پر بولی وڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی ہے۔واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان گزشتہ کئی سال سے قریبی تعلقات قائم ہیں اور افواہ ہے کہ دونوں جلدی ہی شادی بھی کرلیں گے۔