کارفور نے ریٹیل سیکٹر میںبہترین ٹیکس نادہندہ کمپنی کاایوارڈ حاصل کرلیا

October 24, 2021

لاہور(پ ر( پاکستان میں ماجد الفطیم کی طرف سے فعال ادارہ، کارفور نے ملک کے جدید ریٹیل سیکٹر میں 'بہترین ٹیکس دہندہ کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اشتراک سے ایوان صدر میں ٹیکس دہندہ کاری کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈز2021 کی افتتاحی تقریب (Taxpayer Recognition Awards 2021)منعقد ہوئی جہاں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر، عمر لودھی نے یہ ایوارڈ صدر پاکستان ،عارف علوی سے وصول کیا۔