• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

84 شخص نے 132 سال پرانا رسالہ لائبریری کو واپس کر دیا

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کی ایک لائبریری سے لیا گیا 1 رسالہ 132 سال کی تاخیر کے بعد بالآخر واپس کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 84 سالہ رہائشی جان ہینسن حال ہی میں کونکورڈ پبلک لائبریری پہنچے اور دی سنچری السٹریٹڈ منتھلی نامی میگزین کا ستمبر 1894ء کا شمارہ واپس کیا۔

جان ہینسن نے 19 ویں صدی کے اس رسالے کو واپس کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب لائبریری نے جرمانوں کی وصولی عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا۔

یہ رسالہ 48,220 دن تاخیر سے واپس کیا گیا اور اگر جرمانہ عائد کیا جاتا تو اس کی رقم 33 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے (12,055 امریکی ڈالرز) سے زائد بنتی ہے۔

جان ہینسن کے مطابق یہ رسالہ کئی دہائیوں سے ہمارے گھر میں موجود تھا، تاہم مجھے معلوم نہیں کہ یہ میرے گھر تک کیسے پہنچا۔

لائبریری کو توقع تھی کہ جرمانوں کی وصولی روکنے کے اعلان کے بعد طویل عرصے سے واپس نہ کی جانے والی کتابیں واپس آنا شروع ہو جائیں گی، لیکن 1894ء میں شائع ہونے والے اس رسالے کی واپسی نے عملے کو بھی حیران کر دیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید