کراچی: ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

October 24, 2021


کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس پر ٹرالر اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں 28سالہ عمران اور 35 سالہ دانش شامل ہیں۔

حادثے کے زخمیوں میں سرجانی ٹاؤن تھانے میں تعینات پولیس اہلکار خرم اور 30 سالہ قاسم نامی شخص شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

زخمی اور جاں بحق افراد شادی کی تقریب میں جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے لیا۔