• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: کار اور ٹریلر میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق

سندھ کے شہر خیر پور کے قریب کار اور ٹریلر میں تصادم ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئیں۔

خیرپور میں رانی پور کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی کار اور ٹریلر کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: سپر ہائی وے پر کار اور ٹریلر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کی شکار ہونے والی کار سے جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹے کی لاشیں اور زخمی خاتون کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ہے۔

تازہ ترین