اقوام متحدہ کی سالگرہ، پاک افواج کا نیک خواہشات کا اظہار

October 24, 2021


پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی 76 ویں سالگرہ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان جاری کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ہمارے جوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، ہماری قربانیاں بابائے قوم کے وژن کے مطابق ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری قربانیاں عالمی امن کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔