• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پوری دنیا کے ممالک یوم اقوام متحدہ منائیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) پوری دنیا میں آج یوم اقوام متحدہ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے کوفی عنان اور دوسرے یو این سیکرٹری جنرلوں نے‘ پاکستان آرمی نے یو این عالمی امن فورسز میں جو قربانیاں دیں جو کارہائے نمایاں سر انجام دیئے انکے بارے میں اقوام متحدہ کے موجودہ سیکرٹری جنرل کو سابق سیکرٹری جنرلوں نے شاندار ریمارکس دیئے۔ 

سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا کہ پاکستان کے فوجیوں نے عالمی امن اور اقوام متحدہ کیلئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ 

میں آئیڈیلزم کے اس شاندار ریکارڈ کو سلام پیش کرتا ہوں جو کہ پاکستان کے لوگوں کے دنیا کی خدمت کے عزم کا عکاس ہے۔

سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسلام آباد کے دورے کے دوران کہا کہ مجھے آج یہاں بھرپور اعتماد اور امید کا احساس ہو رہا ہے۔ مگر میں تشکر کے جذبات سے لبریز ہوں۔

تازہ ترین