مودی سرکار میں انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی مل گئی

October 24, 2021


مودی سرکار کے اقتدار میں انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی مل گئی ، بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر آئے دن حملوں سے مسلمانوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اپنا کاروبار یا پہلے ہی سے کم اجرت پر کام کرنے والے مسلمانوں کے ذریعہ معاش کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تین روزہ دورہ پر وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا ہے، وادی میں بڑی تعداد میں قابض بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

سری نگر کے مختلف علاقوں میں مزید بنکر تعمیر کردیے گئے ہیں جبکہ عمارتوں پر نشانہ باز اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔