• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے تین روزہ دورہ پر وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا۔

وادی میں بڑی تعداد میں قابض بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ 

سری نگر کے مختلف علاقوں میں مزید بنکر تعمیر کردیے گئے ہیں جبکہ عمارتوں پر نشانہ باز اہلکار بھی تعینات کردیے گئے۔

اسی طرح لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ادھر سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹوں، گاڑیوں اور تلاشی سے کشمیری سخت مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

کئی علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی تین روز سے منقطع ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے وادی میں اضافی حفاظتی اقدامات پیر تک جاری رکھنے کا کہا ہے۔

تازہ ترین