عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی، شازیہ مری

October 24, 2021

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہعمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی، قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

ایک بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے، بزدار کو نکالنے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا۔

ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ مہنگائی اورمعاشی بدحالی عوام کو پامال کررہی ہے، آٹا، چاول، گھی، دالیں اور سبزیاں غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آچکا ہے۔