کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ا و ر ممبرقومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اپنے وزیروں اور مشیروں کو بچانا چاہتی ہے، چیئرمین نیب کی دوبارہ تقرری آئین اور قانون کی روح کو مسخ کرنے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔