پورٹس متھ : ٹیرس والے ایک گھرمیں دھماکہ، دو افراد شدید زخمی

October 25, 2021

لندن (پی اے) پورٹس متھ میں ٹیرس والے ایک گھر میں دھماکے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی سروسز کو برطانوی وقت کے مطابق 14:00 بجے سے کچھ دیر پہلے پورٹس متھ، نیلسن ایونیو میں بلایا گیا تھاجبکہ گھرپردھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک زبردست دھماکے کی اطلاعات تھیں۔ ایک مرد اور ایک عورت کو جلنے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا۔ 30 سے ​​زائد فائر فائٹرز نے آگ پر قابوپایا، جس سے پورے علاقے میں دھواں پھیل گیا تھا۔ آگ سے پراپرٹی کا پچھلا حصہ کالا ہو گیا ہے۔ گیس تقسیم کرنے والی کمپنی ایس جی این کی کیٹی لوبان نے کہا کہ دھماکے کی اطلاعات کے بعد اسے ایمرجنسی سروسز کی مدد کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ ہمارے انجینئر فی الحال ایمرجنسی سروسز کی مدد کر رہے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فوری طور پر قرب و جوار کو محفوظ بنایا جائے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے رہائشی ٹام کاؤلیشائو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تباہ شدہ گھر سے دو دروازوں کے فاصلے پر واقع اپنے گھر واپس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رہائشی امانڈا مارشل نے کہا کہ مجھے ابھی ایک پیغام ملا کہ گھروں میں سے کسی ایک میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ گیس کا دھماکہ تھا۔ ایک اور پڑوسی، جس نے اپنا نام نہیں بتایا، دیکھا کہ گھر دھماکہ سے تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سامنے والے صحن میں کھڑا فون پر کال رسیو کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور جب میں نے مڑ کر دیکھا تو گھر کا سامنے والا حصہ باہر کی طرف اڑ گیا تھا۔ یہ کسی فلم کی طرح کا منظر تھا۔ کھڑکیاں باہر کی طرف جا گری تھیں اور ایک درخت نے میرے خیال میں بہت زیادہ اثر ڈالا۔ پھر میں نے بہت کالا دھواں دیکھا اور 999 پر کال کی۔ یہ قدرے پریشان کن صورت حال تھی۔ میں ایک تیز بو کو بون فائر کی طرح سونگھ سکتا تھا، یہ کافی چونکا دینے والا تھا اور بہت، بہت زوردار دھماکا تھا۔ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ انہیں پاؤں کے نیچے ایک گڑگڑاہٹ محسوس ہوئی ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ایمبولینس سروس سے تعلق رکھنے والے پال ہیلی نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کی حالت مستحکم ہے لیکن ان کے اعضاء جل گئے ہیں۔