ایران کے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا، جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ایرانی شہر فسا میں کل مظاہرین نے سرکاری عمارت پر دھاوا بولا تھا۔ ایران پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی ریال مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔