میاں اسلم اقبال مقتول اشفاق کے گھر گئے،انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

October 25, 2021

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اچھرہ میں حاجی اسحاق کی رہائش گاہ گئے اور حاجی اسحاق کے بھتیجے اشفاق کے قتل پر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا-صوبائی وزیر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی -