برداشت کرو، شعیب اختر کا ہربھجن سنگھ کو مشورہ

October 25, 2021

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پر ان کے ماضی میں دیے ​​تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں برداشت کرنے اور پاکستان کی جیت کو انجوائے کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

میچ سے دو روز قبل سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم آسانی سے جیت جائے گی، پاکستان کو میچ کھیلنے کی ضرورت کیا ہے ۔

اس تبصرے کے بعد جب گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو میچ میں چاروں شانے چت کیا تو شعیب اختر بھی ہربھجن کو ٹرول کیے بغیر نہ رہ سکے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہربھجن سنگھ سے کہا کہ ’ہاں بھئی ہربھجن، کہاں ہو؟۔‘

پاکستان کے جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’ہربھجن اب کیا کرسکتے ہیں، آرام کرو، انجوائے کرو اور برداشت کرو۔‘

قومی ٹیم کی فتح کے بعد بھارت کے سابق کرکٹرز کو سانپ سونگھ گیا تھا اور تمام ہی سوشل میڈیا سے غائب ہوگئے تھے۔

اس سے قبل میچ جیتنے کے فوری بعد بھی شعیب اختر ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ کو تلاش کرتے دکھائی دیے تھے۔