رضوان نے جیسی پریکٹس کی ویسا کر دکھایا، ویڈیو وائرل

October 25, 2021

’Practice makes you perfect‘ یہ کہاوت وکٹ کیپر محمد رضوان پر پوری اُترتی ہے۔

بھارت کے خلاف میچ سے قبل محمد رضوان نے پریکٹس میں جو شاٹس کھیلے، بالکل ویسے ہی شاٹس انہوں نے میچ میں بھی کھیلے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان جیسی پریکٹس کرتے ہیں بالکل ویسا ہی میچ میں کھیلتے ہیں۔

آئی سی سی نے بھی اپنی ویب سائٹ پر رضوان کے شاٹس کی ویڈیو جاری کردی۔