یکم نومبر سےپیٹرول مزیدمہنگا ہونےکا خدشہ

October 25, 2021

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کے اثرات کے باعث یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کے آغاز میں ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹرتک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے 5 دن میں امپورٹ ہونے والا تیل قیمت کے اتار چڑھاؤ کا حتمی تعین کرے گا۔

یاد رہے کہ 15 اکتوبر کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی تھی جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگیا ہے۔