پکاسو کی 11 پینٹنگز 10 کروڑ ڈالر میں نیلام

October 26, 2021

لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مصور پابلو پکاسو کی 11 پینٹنگز لاس ویگاس میں 10 کروڑ ڈالر میں نیلام ہو گئیں۔سوتھ بے کی نیلامی لاس ویگاس کے بیلاگیو ہوٹل میں ہوئی۔ یہ نیلامی 25 اکتوبر کو ہسپانوی آرٹسٹ کی 140ویں سالگرہ سے قبل منعقد ہوئی ۔پکاسو کی محبت اور میوزک پر مبنی میری تھریس والٹر کی 1938 کی پینٹنگ سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوئی، ایک کروڑ کے لگائے گئے تخمینے کےبعد پینٹنگ 4کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی۔بڑے پیمانے پر تیار کیے گئے پورٹریٹس ’ہوم ایٹ اینفینٹ‘ اور ’بسٹ ڈی ہوم‘ 2 کروڑ44 لاکھ اور95 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوئے جبکہ سیرامک پر بنائے گئے چھوٹے نمونے 21ڈالر میں فروخت ہوئے اور یہ قیمت ان کی فروخت سے قبل لگائے جانے والے تخمینے سے 4گنا زیادہ تھی۔ایم جی ایم ریزورٹس فائن آرٹس کلیکشن میں 200فنکاروں کے تقریباً 900فن پارے ہیں جن میں باب ڈیلان اور ڈیوڈ ہاکنی کے جدید نمونے بھی شامل ہیں۔