یاسر حسین کو اسکویڈ گیم میں صحیفہ جبار کی ہمشکل مل گئی

October 26, 2021

کراچی (آئی این پی) اداکار یاسر حسین کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی مشہور کورئین سیریز اسکویڈ گیم کی کاسٹ میں اپنی ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار کی ہمشکل مل گئی۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کورئین سیریز اسکویڈ گیم میں اداکاری کرنے والی اداکارہ کانگ سائی بیوک کی تصویر شیئر کی اور اس اسٹوری میں اپنی ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار کو ٹیگ کیا ہے۔ اداکار نے صحیفہ جبار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اسکویڈ گیم میں آپ کی اداکاری پسند آئی۔ اداکارہ صحیفہ جبار نے یاسر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شکریہ ، انہوں نے واقعی اس پروجیکٹ کے لئے اپنا خون اور پسینہ ایک کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی یہ کورئین سیریز اسکویڈ گیم دنیا بھر میں ریکارڈ توڑ رہی ہے، پاکستان میں یہ شو نیٹ فلکس پر اپنے پریمیئر کے ایک ماہ بعد بھی پہلے نمبر پر ہے۔ علاوہ ازیں یاسر حسین نےسینئر اداکار عدنان صدیقی کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بیسٹ ٹریول پارٹنر ہیں۔ یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ عدنان صدیقی، سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے عدنان صدیقی کے بارے میں لکھا کہ آپ بیسٹ ٹریول پارٹنر ہیں۔