خیرپور ناتھن اور کنڈیارو کے درمیان ٹریفک کی بہتری کیلئے پل کی تعمیر کا فیصلہ

October 26, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ پر دو بڑے شہروں خیرپور ناتھن شاہ اور کنڈیارو کے درمیان ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے پل کی تعمیر کا فیصلہ، منصوبہ سفری فاصلے میں نمایاں کمی لائے گا، یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں 34 ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔