پاکستان سے فجیرہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز

October 26, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے پاکستان سے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق افتتاحی پرواز پی کے 243 پیر کی صبح لاہور سے 296سافروں کو لے کر فجیرہ روانہ ہوئی۔ اس موقع پر لاہور ائر پورٹ پر ایک سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خاں ، سٹیشن مینیجر علی عباس شاہ اور سینئر افسران نے افتتاحی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا۔