گھروں، گودام میں لاکھوں کی چوریاں، متعدد افراد سے نقدی، موبائل چھین لئے گئے

October 26, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک کار،رکشے ،11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال چوک میں دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرسہیل سے موبائل اورتین ہزارروپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سوارمحمدحکیم سے گن پوائنٹ پرتین لاکھ روپے چھین کرلے گئے۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ لکھومیں قیصر محمود اور عدیل اپنی گاڑی میں جارہے تھے کہ دوموٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پرانہیں روک لیاجوان سے 13ہزارروپے اوردوتولے سوناچھین کرفرارہوگئے۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں دومسلح ملزمان گن پوائنٹ پرزاہدسے موٹرسائیکل اورپرس ، تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈعلی ٹاؤن میں اظہر حسین شاہ کے نان سنٹر سے دو موٹرسائیکلوں پر سوارپانچ ملزمان گن پوائنٹ پر 63ہزار روپے اور تین موبائل وشناختی کارڈچھین کرفرارہوگئے۔تھانہ روات کے علاقہ کلیام موڑروڈپر محمد اسد اپنی فیملی اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ گاڑی میں راولپنڈی جا رہے تھے کہ اس دوران 4 اشخاص جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے 2 موٹر سائیکلوں پر آئے جو گن پوائنٹ پر ان سے 4 موبائل،45 ہزار روپے اوردوجوڑی طلائی کانٹے چھین کرلے گئے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ محلہ زمینداراںمیں سپیشل برانچ کے ہیڈکانسٹیبل عمارخان کی موٹرسائیکل ، تھانہ رتہ امرال کے علاقہ رتہ پل پر طاہرخان کی جیب سے موبائل چوری کرلیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ فیض آبادمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوارقمرزمان کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار عیشاء صائمہ کا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ہولی فیملی ہسپتال میں غلام محی الدین کی اہلیہ کے پرس سے موبائل اورپانچ ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک پنوں میں دوران خریداری سالارظہیرکاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سی بلاک میں میجرجمال احمدکی گاڑی میں سے ان کی اہلیہ کاموبائل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں گکھڑپلازہ کے قریب آصف اقبال کیانی کاموبائل ،تھانہ جاتلی کے علاقہ میں سید ہ ھنازینب کے گھرسے موبائل چوری ہوگیا۔تھانہ سول لائن کے علاقہ ٹاہلی موہری میں نامعلوم چوربسمہ اقبال کے گھرسے 2 لاکھ روپے اور طلائی زیورات مالیتی 2 لاکھ روپے لے گئے ،تھانہ سول لائن کے علاقہ جناح ہسپتال کے قریب سائیکل سوار غلام محی الدین سے نامعلوم سواری موبائل لے کربھاگ گئی ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ہائی کورٹ روڈپر ٹمبرمارکیٹ میں شکیل احمدکی رہائش گاہ سےنامعلوم چور 45ہزارروپے ،دوموبائل وغیرہ ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ منڈی مویشیاں میں عبدالرزاق کاموبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ منظورآبادمیں یاسرفیاض کی گھوڑی ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بجاڑمیں سیدرحمان کے کریانہ سٹورکے تالے توڑکرنامعلوم چور80ہزارروپے اوردیگرسامان ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ سے اطہرنسیم کی گاڑی سے 30ہزارروپے اورضروری کاغذات چوری ہوگئے ۔تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ 22ایریامیں غلام اکبرکے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورایل ای ڈی ،پسٹل ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گرجاروڈپرمحمد اعجاز کی گائے مالیتی 3 لاکھ اور 50 ہزار روپے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ چکری روڈپر محمدافضل خان کے سریا گودام کے تالے توڑکرنامعلوم چور سولربیٹری، کنورٹر، سریا کٹائی کا سامان اور سریا اور تار کل مالیتی چھ لاکھ 16 ہزار چوری کرکے لے گئے۔