پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا اعلان

October 26, 2021


پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مال بردار ٹرینوں کے کرائے میں 5 فیصد جبکہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وزارت ریلوے نے مسافروں پر بوجھ کم رکھنے کے لیے کرایوں میں کم اضافہ کیا ہے۔