تبدیلی سے تعیناتی، تقرر سے نوٹیفکیشن تک جنگ، جیو سب سے آگے

October 26, 2021

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کی تبدیلی سے تعیناتی اور تقرر سے نوٹیفکیشن تک جنگ، جیو اور دی نیوز سب سے پہلے اور سب سے آگے رہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سب سے پہلے جیو نیوز نے نشر کیا، وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کی خبر دینے میں جیو نیوز سب سے آگے رہا۔

یہ خبر بھی سب سے پہلے روزنامہ جنگ اور دی نیوز نے 14 اکتوبر کو دے دی تھی کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم افسران کے انٹرویو کریں گے، اس کی تصدیق آج وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے سے ہوگئی۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں معاملات طے پا گئے، یہ خبر بھی جنگ گروپ نے 13 اکتوبر کو شائع کردی تھی۔

سب سےپہلے، سب سے آگے، رونامہ جنگ، جیو نیوز اور دی نیوز، ناظرین اور قارئین تک بروقت خبر پہنچانے میں سب سے معتبر اور سب سے تیز ادارے نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سب سے پہلے جیو نیوز نے نشر کیا، وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، خبر دینے میں جیو نیوز سب سے آگے رہا۔

یہ خبر بھی سب سے پہلے روزنامہ جنگ اور دی نیوز نے دو ہفتے پہلے دی تھی کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم افسران کے انٹرویو کریں گے۔

14 اکتوبر کو روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں شائع خبر کی تصدیق آج وزیراعظم ہاؤس کےاعلامیہ سے ہوگئی۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی اور معاملات طے پاگئے، یہ خبر بھی جنگ گروپ نے 13 اکتوبر کو شائع کردی تھی۔

اسی طرح یہ خبر کہ سارا معاملہ طے ہوگیا ہے، اسی روز 13 کو جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں سلیم صافی نے بتادیا تھا۔