کویت کی ماڈل روان کو سابق شوہر کو ہراساں کرنے پر جرمانے کی سزا

October 27, 2021

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن کی عدالت نے سابق شوہر کو ہراساں کرنے سمیت انہیں مالی طور پر غیر مستحکم کرنے کا اعتراف کرنے والی معروف ماڈل راون بن حسین کو جرمانے کی سزا سنادی۔ عرب میڈیاکے مطابق برطانیہ میں لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر کی مقامی عدالت نے ماڈل روان بن عبداللہ کو شوہر کو ہراساں کرنے، ان پر تشدد کرنے سمیت انہیں مالی طور پر غیر مستحکم کرنے کے اعتراف کے بعد انہیں جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے ماڈل کو مجموعی طور پر تقریباً 9 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 15 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے ماڈل کو سابق شوہر یا اس کے خاندان کے ساتھ اگلے پانچ سال تک کسی طرح کا بلواسطہ یا بلا واسطہ تعلق یا رابطہ قائم کرنے سے بھی روک دیا۔ کویتی ماڈل کو جب جرمانے کی سزا سنائی گئی تو انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔عدالتی فیصلے کے بعد راون بن عبداللہ مسکراتی ہوئیں نکلیں اور کسی سے کوئی بات کیے بغیر چلی گئیں۔ عدالتی کارروائیوں کے دوران انہوں نے سابق شوہر لبیا نژاد کاروباری شخص محمد یوسف میگریاف پر تشدد کرنے سمیت انہیں ہراساں کرنے کا اعتراف بھی کیا جب کہ انہیں مالی طور پر کمزور کرنے کو بھی تسلیم کیا۔دونوں نے چند سال قبل شادی کی تھی لیکن دونوں کے درمیان 2019 کے وسط میں نامعلوم سبب پر جھگڑا ہوگیا تھا، اس دوران ماڈل نے شوہر پر قینچی سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا جب کہ ان کی شرٹ تک پھاڑ دی تھی۔دونوں کے درمیان دو سال تک جھگڑا اور قانونی کارروائی چلتی رہیں۔