امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کے ساتھ غمزدہ خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔
انہوں نے آگ بجھانے والے فائر فائٹر کے جاں بحق ہونے پر بھی اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریلیف کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے اور متاثرہ افراد کی مدد کرے۔