• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچل اسٹارک کا بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بابر اعظم کے جرسی نمبر 56 کو ترجیح دینے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

مچل اسٹارک نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے’60 سیکنڈ سلوگ‘ ویڈیو سیگمنٹ میں آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے ساتھ شرکت کی۔

اس سیگمنٹ کے دوران دونوں کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کرکے شائقینِ کرکٹ کو انٹرٹین کیا۔

مچل مارش نے سیگمنٹ کے دوران مچل اسٹارک سے پوچھا کہ جب بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ طے کیا تو اُنہوں نے ہمیشہ کی طرح اپنی جرسی نمبر 56 کو ترجیح دی، آپ اس حوالے سے کیا کہیں گے؟

 مچل اسٹارک نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے مجھ سے بہت زیادہ معاوضہ لیا ہے تو شاید اس لیے اُنہیں یہ مل جائے۔

واضح رہے کہ مچل اسٹارک اور بابر اعظم دونوں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں اس لیے جب سڈنی سکسرز کے ساتھ بابر اعظم نے معاہدہ طے کیا تو فرنچائز نے ان کے لیے ایک منفرد جرسی نمبر ’056‘ متعارف کروا دیا۔

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو


کھیلوں کی خبریں سے مزید