• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ آتشزدگی، متعدد افراد تاحال لاپتا، اہلِ خانہ پریشان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے بعد متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں جس کے باعث ان کے اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں۔

لاپتا افراد کے اہلخانہ مختلف اسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔ 

ان افراد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں سے رات تک رابطہ تھا، اب فون بند ہیں۔

دوسری جانب سول اسپتال کے برنس سینٹر کے باہر متاثرہ افراد کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود ہے۔ خدشہ ہے کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر موجود ہوں۔

گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ عمارت کا ایک اور حصہ صبح سویرے گر گیا تھا۔

آگ کے نتیجے میں فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، دھوئیں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید