• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گل پلازہ میں آتشزدگی کے پیش نظر عوام کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔

اس حوالے سے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا گمشدگی کی اطلاع ڈی سی ساؤتھ کو دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات 03135048048، 02199206372 اور 02199205625 پر دی جاسکتی ہیں۔

جاوید نبی کا کہنا ہے کہ واقعے میں گمشدہ افراد سے متعلق معلومات بھی انہی نمبرز پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ عوام کی سہولت و رہنمائی کے لیے ساؤتھ زون پولیس نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ہیلپ لائن 02199205670، 02199201196 اور 02199205691 سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ آگ کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں، آگ بھجانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا جارہا ہے۔

آگ کے باعث گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں جل گئی ہیں، گیس لیکج کے باعث عمارت میں دھماکے کے بعد گراؤنڈ فلور پر آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔

قومی خبریں سے مزید