حکومت زلزلہ متاثرین ہرنائی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے،جمعیت س

October 27, 2021

کوئٹہ ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی رہنماء وصوبائی ترجمان مولانا محمد شفیق دولت زئی نے پیر کو ہرنائی جاکرزلزلہ متاثرین سے ملاقات کی اورمتاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر زلزلہ متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اورمتاثرین کی ہرسطح پرہرممکن مددکو یقینی بنائیں گے۔ انسانی جانوں کاکوئی نعم البدل نہیں لیکن متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کوکم کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جا نب کئے گئے اقدامات تصویروں کی حد تک محدود ہیں ،عوام کے پاس سردی میں کمبل تک میسر نہیں ، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے زلزلہ متاثرین کے لئے اقدزمات اٹھائے ۔