مہنگائی نے عام آدمی سے سکون کی زندگی چھین لی‘ جمعیت نظریاتی

October 27, 2021

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکز ی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے مہنگائی کے باعث عام آدمی سے سکون چھین لیا ہے مہنگائی‘ بے روزگاری صنعتی اداروں کی تباہی سے عوام بے حال ہوچکے ہیں آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے ملک بحرانوں کا شکار ہے جس سے نجات کیلئے آزادانہ پالیسیوں مرتب کرنے کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم مفادات کی سیاست کررہی ہے جس سے عوام آشنا ہوچکے ہیں ۔