عمران خان نے قومی کرکٹرز کی ’وِننگ سیلفی‘ شیئر کردی

October 27, 2021

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد قومی کرکٹرز کی وِننگ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹرز کی سیلفی شیئر کی ہے جوکہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد لی گئی تھی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں قومی کرکٹرز اپنی شاندار جیت کا جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹرز کی وِننگ سیلفی شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی شاندار فتح پر مبارکباد دی۔

عمران خان نے کہا کہ ’قومی ٹیم کی بولنگ ایک بار پھر شاندار رہی، ایک عمدہ ٹیم ہار کی صورت میں اپنی غلطیوں کا جائزہ لے گی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ایک عظیم ٹیم جیتنے پر بھی اپنے کھیل کا مکمل تجزیہ کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں 8 گیندوں قبل ہی 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔