کالعدم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند گروپ کے طور پر ڈیل کیا جائے گا، فواد چوہدری

October 27, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند گروپ کے طور پر ڈیل کیا جائے گا، جیسے باقی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے ویسا ہی معاملہ ان کے ساتھ بھی کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کسی صورت یہ برداشت نہیں کیا جائے گا کہ کوئی ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، آپ سڑکیں بند کرتے رہیں، ہم کتنی دیر آپ کو برداشت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ریاست پاکستان کو کمزور سمجھنے کی کوشش نہ کرے، آپ ریاست کو بلیک میل نہیں کر سکتے، کسی مائی کے لعل میں یہ طاقت نہیں کہ ریاست کو بلیک میل کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک ہم نے بہت برادشت کا مظاہرہ کیا ہے اور طاقت کا استعمال نہیں کیا ہے، فیک نیوز پھیلانے کا کلچر بالکل برداشت نہیں کریں گے، ایسے لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔